Baseerat Online News Portal

راکیش استھانہ کی تقرری سپریم کورٹ کی توہین وزیراعظم نریندر مودی کا منظور نظر ہونے کی وجہ سے انہیں پولس کمشنر بنایاگیا، دہلی اسمبلی میں قرارداد منظور، عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ

نئی دہلی۔۲۹؍جولائی: گجرات کیڈر کے راکیش استھانہ کو ریٹائرڈمنٹ سے تین دن قبل دہلی کا پولس کمشنر مقرر کیے جانے کے معاملے میں سیاست گرما گئی ہے۔ دہلی اسمبلی میں جمعرات کو راکیش استھانہ کی پولس کمشنر کے عہدے پر تقرری کو بحث ہوئی ۔ بعد میں دہلی اسمبلی نے استھانہ کی دہلی پولس کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے خلاف تجویز پاس کیا ہے اور وزارت داخلہ سے تعیناتی واپس لینے کو کہا ہے۔

You might also like