Baseerat Online News Portal

دہلی میں کورونا کے 63 نئے مریضوں کی تصدیق،3 اموات

 

نئی دہلی،30؍جولائی (بی این ایس ) 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1436207 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں تین افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 25052 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے اموات کی شرح 1.74 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔دہلی میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 580 ہو گئی ہے، جبکہ 177 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ فعال مریضوں کی شرح بڑھ کر 0.04 فیصد ہو گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی شرح 0.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح مسلسل 15 ویں دن 98.21 فیصد ہے۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ ایسے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1410575 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 70111 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ٹیسٹوں کی کل تعداد 23595882 تک پہنچ گئی ہے۔

You might also like