Baseerat Online News Portal

پیگاسس جاسوسی معاملے پرآئندہ ہفتے سماعت کر سکتا ہے سپریم کورٹ

نئی دہلی،30؍جولائی (بی این ایس )
پیگاسس کا معاملے پرسپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ کام کے حساب اگلے ہفتے کیس کی فہرست بنا سکتی ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے پیگاسس معاملے کو چیف جسٹس این وی رمنا کی معلومات میں لایا۔ سبل نے چیف جسٹس کے سامنے سینئر صحافی این رام کی درخواست کا ذکر کیا اور جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ اس پر چیف جسٹس (سی جے آئی) نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اس معاملے کی سماعت کریں گے لیکن ورک لوڈ بھی دیکھنا ہوگا۔ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔’دی ہندو‘کے سابق چیف ایڈیٹر این رام اور بانی ششی کمار (ڈائریکٹر اے سی جے) نے یہ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے کسی موجود ہ یا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں پیگاسس سپائی ویئر پرعدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں یہ تیسری درخواست ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ پیگاسس معاملے پر پارلیمنٹ کے مون سون سیشن میں بھی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی مسلسل متاثر ہورہی ہے۔

You might also like