Baseerat Online News Portal

یورپی یونین کا طالبان سے وسیع البنیاد اور جامع حکومت کے قیام کا مطالبہ

آن لائن نیوزڈیسک
یورپی یونین کی جانب سے رواں ہفتے طالبان کے ساتھ مل کر لیکن محدود سطح پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ساتھ ہی یورپی یونین کے رکن ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے حقوق کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے ایک ایسی وسیع تر حکومت کا قیام یقینی بنائیں، جس میں افغانستان کے تمام نسلی گروپوں کو نمائندگی حاصل ہو۔ برسلز سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین نے زور دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے اداروں کو بلا روک ٹوک تمام شہروں تک رسائی دی جائے۔ برلن سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق جرمن حکومت نے افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ اسی دوران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان جرمنی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

You might also like