امید ہے بہت سے ممالک افغان مہاجرین کو پناہ دیں گے: پوپ فرانسس

آن لائن نیوزڈیسک
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کے روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سینکڑوں مسیحیوں کے ایک دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بہت سے ممالک افغان مہاجرین کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دیں گے۔ طالبان کے سابقہ دور اقتدار میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تناظر میں پوپ نے کہا کہ نوجوان افغان باشندوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ پاپائے روم کے مطابق موجودہ ہنگامی صورت حال میں افغان باشندے پناہ کی تلاش میں ہیں اور ان کی دعا ہے کہ ایسے تمام انسانوں کو مختلف ممالک میں پناہ مل جائے۔