Baseerat Online News Portal

بس کی ٹھوکر سے بائک سوار نوجوان کی موقع پر موت، دوسرے کی حالت نازک 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ مبی معاون تھانہ کے این ایچ 57 پر پنجابی ڈھابہ کے قریب ایک بے قابو بس کی ٹھوکر سے بائک سوار 1 نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے جنہیں علاج کے لئے پٹنہ کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت محمد انعام کے 20 سالہ بیٹے محمد ریاض کی شکل میں ہوئی ہے جو سیتامڑھی ضلع کے واسودیو پور پنچایت کے چدمارا کا رہائشی تھا جبکہ زخمی نوجوان محمد توصیف اسی گاوں کے محمد مصطفی کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں اپنے نصف درجن ساتھیوں کے ساتھ دہلی موڑ پرواقع ایک ہوٹل میں پارٹی منانے آیا تھا جہاں سے سبھی اپنی اپنی بائک پر سوار ہو کر گھر لوٹ رہے تھے۔اس درمیان میں پنجابی ڈھابہ کے قریب غلط لین میں آنے والی ایک تیز رفتار نامعلوم بس نے بائک کو زبردست ٹھوکر ماردی ۔حادثے کے بعد دونوں سڑک پر گر گئے، اس دوران نامعلوم پک اپ محمد ریاض کو 200 فٹ تک گھسیٹتا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع دوستوں نے اہل خانہ کو دی۔ اس واقعہ کے بعدمعاوضے کو لیکر مشتعل گاوں والوں نے این ایچ 57 جام کر دیا جس سے کچھ دیر کے لئے آمدورفت متاثر رہی ۔این ایچ جام کی اطلاع ملنے پر مبی اور صدر تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر سڑک جام ختم کروایا ۔

 

 

You might also like