Baseerat Online News Portal

یوپی کے لوگوں کو پرینکا کو وزیراعلی منتخب کرنے میں خوشی ہوگی:کانگریس لیڈر کادعویٰ

نئی دہلی، 14 ستمبر (بی این ایس )
ناگالینڈ کانگریس کے صدر کے تھیری نے منگل کو اتر پردیش میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا نام وزیراعلیٰ کے چہرے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آبادی والی ریاست کے لوگ پرینکا کو اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر خوش ہوں گے۔ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نے ٹویٹ کیاکہ پرینکا گاندھی وڈرا سمجھدار ہیں۔ اتر پردیش کو اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، مجھے یقین ہے کہ سب کو اس میں خوشی ملے گی۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے کئی سینئر کانگریس لیڈران نے مختلف مواقع پر کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات پرینکا کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے چہرے کے بارے میں کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔سابق مرکزی وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے حال ہی میں کہا تھا کہ کانگریس اتر پردیش اسمبلی انتخابات پرینکا گاندھی کی قیادت میں لڑے گی۔ تاہم وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے کہا تھا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات پرینکا گاندھی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔کانگریس کی جنرل سکریٹری ہونے کے علاوہ پرینکا گاندھی اتر پردیش کی پارٹی انچارج بھی ہیں۔

You might also like