Baseerat Online News Portal

گجرات کے 8 بڑے شہروں میں لاگوہوگا نائٹ کرفیو، کورونا انفیکشن کو روکنے کیلئے لیاگیا فیصلہ

احمدآباد، 14 ستمبر (بی این ایس )
گجرات میں کورونا انفیکشن کو روکنے کیلئے ریاست کے آٹھ بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ نائٹ کرفیو کا اطلاق 15 ستمبر سے 25 ستمبر تک وڈودرا، گاندھی نگر، سورت اور راج کوٹ سمیت8بڑے شہروں میں ہوگا۔ اس کی وقت کی حد رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگی۔ ریاستی حکومت نے یہ اطلاع ایک بیان میں دی۔پیر کو گجرات میں کورونا کے 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور انفیکشن کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ نئے کیسوں کی آمد کے بعد ریاست میں مثبت کیسوں کی تعداد بڑھ کر 825629 ہوگئی۔ پیر کے روز 16 مریضوں کو علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ایک بیان کے مطابق ریاست میں علاج کے بعد اب تک 815386 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پیر کو ریاست میں 149486 افراد کو ویکسین دی گئی۔ اب تک ریاست میں کورونا ویکسین کی 52577634 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع سورت میں سب سے زیادہ سات نئے کووڈ 19 کیس درج ہوئے، اس کے بعد وڑودرا میں چار اور جام نگر میں ایک کیس سامنے آیا۔

You might also like