Baseerat Online News Portal

دربھنگہ میں بہار یاترا پروگرام تاریخ ساز ہوگی : ڈاکٹر فراز فاطمی

اوپندر کشواہا کے شاندار استقبال کے لئے جے ڈی یو کارکنان کی الگ الگ میٹنگ جاری
جالے:14؍ستمبر(رفیع ساگر؍بی این ایس) پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین و بہار قانون ساز کونسل کے رکن اپندر کشواہا کی دربھنگہ میں بہار یاترا کو تاریخ ساز بنانے کے لئے جے ڈی یو کے کارکنان نے منگل کو بستوارہ میں ایک میٹنگ منعقد کرکے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کئے ۔ میٹنگ میں آنے والے مہمانوں کے والہانہ استقبال اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کے لیے عوامی رابطہ مہم جگہ جگہ چلانے پر زور دیا گیا۔ جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فراز فاطمی نے حامیوں سے کہا کہ وہ نچلی سطح پر جے ڈی یو کی بنیاد کو مضبوط کریں اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پیغامات لوگوں تک پہنچانے کا عہد لیں ۔ ایم ایل سی اپندر کشواہا کا سڑک کے راستے بہار یاترا پروگرام کا جگہ جگہ پر شاندار استقبال کرنے کے بعد موٹر سائیکل جلوس نکال کر انکا استقبال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 16 ستمبر کو خواجہ سرائے میں سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی کی رہائش گاہ کے قریب اپندر کشوایا کا استقبال کیا جائے گا۔اسمبلی انتخابات میں متھلانچل میں جو کامیابی پارٹی کو ملی ہے ، وہ کار کنانوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ایک جٹ ہوکر پروگرام کی کامیابی کے لیے عام لوگوں میں بیداری لانے کے لیے گاوں گاوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بات کہی ۔ جے ڈی یو لیڈر یدوویر کشواہا کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سابق مکھیا چندر کشور سنگھ ، امجد عباس ، شکیل خان ، چھوٹے خان ، رام پکار داس ، بھولا مہتو ، ادے کمار ، علی وردی خان ، ولی انور اورراشد خان سمیت دیگر موجود تھے۔ادھر سابق ایم ایل اے رام نواس پرساد کی قیادت میں پارٹی کارکنان کا قافلہ جالے کے مختلف پنچایتوں میں پہنچ کر 16 ستمبر کے استقبالیہ پروگرام کو شاندار بنانے پر رائے عامہ ہموار کی گئی۔اس دوران ولی امام بیگ عرف چم چم، مولانا غلام مذکر خان، سابق ضلع پارشد حبیب اللہ ہاشمی سمیت کئی کارکنان و عہدیداران شریک تھے۔وہیں بنکر سیل کے ضلع صدر نظیر احمد انصاری کی صدارت میں بھی جالے، سنگھواڑہ اور کیوٹی بلاک کے درجنوں پنچایتوں میں پروگرام کی کامیابی کے لئے میٹنگ منعقد کی گئی۔

You might also like