Baseerat Online News Portal

بجلی چوری کی ایف آئی آر درج

جالے:14؍ستمبر(رفیع ساگر؍بی این ایس)مقامی تھانہ حلقہ کے کچھوا گاؤں رہائشی محمد زبیر کے خلاف بجلی محکمہ جالے کے جونئیر انجنئیر ششی شیکھر نے جالے تھانہ میں تحریری طور پر درخواست دے کر ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ محمد زبیر کے گھر کا بجلی کا بل پہلے سے ہی باقی تھا جس کی وجہ سے بجلی کا کنیکشن کاٹ دیا گیا تھا اس کے باوجود بھی گھر میں چوری سے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے جالے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

You might also like