Baseerat Online News Portal

اسرائیل نے غزہ کوکرونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکوں سے محروم کردیا

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے عوام کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکوں سے محروم ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گذرگاہ پر رام اللہ سے آنے والے سامان کو روک لیا۔ اس سامان میں کرونا کی فائز ویکسین کی پچاس خوراکیں بھی شامل تھیں جو اپنے مقررہ وقت پر غزہ نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ ویکسین ضائع ہوگئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ضائع ہونے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی گئی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کو کرونا ویکسین سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

You might also like