Baseerat Online News Portal

این ایچ 57پر نشے کی حالت میں 2 نوجوان گرفتار

جالے:15؍ستمبر(رفیع ساگر؍بی این ایس) دربھنگہ۔ مظفرپور این ایچ 57 پر سمری چوک کے قریب نشے کی حالت میں ہنگامہ کرتے 2 بائک سوار نوجوان کو سمری پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت لہریا سرائے تھانہ حلقہ کے چھوٹی قاضی پورہ رہائشی محمد اظہرالدیں و شمالی بنگال ہاوڑہ ضلع کے شیو پور تھانہ حلقہ کے قاضی پارہ رہائشی ارشد رضا کے طور پر ہوئی ہے۔ بریتھ انالائزر مشین سے جانچ کے دوران نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 2 موبائل فون اور 2 بائک ضبط کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ دونوں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ادھر مادھو پور میں چھاپے ماری کر پولیس نے نرائن پاسوان کو 2 لیٹر دیسی چولائی شراب کے ساتھ گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔

You might also like