Baseerat Online News Portal

سمری میں 3 جرائم پیشہ گرفتار، 2 دیسی کٹہ، 2 زندہ کارتوس سمیت بائک ضبط

جالے:15؍ستمبر(رفیع ساگر؍بی این ایس)سمری تھانہ کی پولیس نے این ایچ 57 کے تیلیا پوکھر چوک سے سوموار کی دیر شب ہیرو اسپلیندر بائک پر سوار 3 جرائم پیشہ افراد کو 2 دیسی کٹہ اور 2 کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ دونوں جرائم پیشہ افراد کی شناخت مظفرپور ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ حلقہ کے جہانگیر ٹولہ رہائشی پلدھاری سہنی کے بیٹے لال سہنی 35سالہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے جرائم پیشہ کی شناخت مچھواڑہ ٹولہ رہائشی کشوری سہنی کے بیٹے راجو سہنی و کٹر تھانہ حلقہ کے تہوارا رہائشی ایو دھی بیٹھا کے بیٹے للیت بیٹھا کے طور پر ہوئی ہے۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ این ایچ 57 پر جرائم کی واردات کو انجام دینے آئے تینوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی شوبھن کی جانب سے بائک پر سوار ہو کر آرہے تھے تبھی تھانہ کی گشتی ٹیم کے جوان نے روکا تو ایک جرائم پیشہ تیزی سے سمری کی جانب بھاگنے لگا جیسے تعاقب کر پولیس کے جوانوں نے پکڑ لیا اور پوچھ گچھ کی تو گاڑی کا کوئی بھی کاغذات نہیں پیش کر سکا۔ تب اس کی تلاشی لی گئی تو جنس پینٹ کے جیب سے ایک دیسی کٹہ و ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا جس کے بعد سمری جے گرو دیو لائن ہوٹل کے قریب مین سڑک پر تریموہانی کے قریب پولیس کی گاڑی کو دیکھ بھاگ رہے نوجوان راجو سہنی کے پاس سے ایک دیسی کٹہ و 2 موبائل فون ضبط کیا گیا ہے ۔گرفتار تینوں جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی پر مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے اور غیر قانونی طریقے سے پستول رکھ کر لوٹ پاٹ و ڈاکہ زنی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

You might also like