Baseerat Online News Portal

اس سال بھی دیوالی کے موقع پر دہلی میں پٹاخوں پر ہوگی پابندی : اروند کیجریوال

نئی دہلی ،15؍ ستمبر (بی این ایس )
گزشتہ سال کی طرح دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ ، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے معلومات دی ہے۔ کیجریوال نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح دیوالی کے وقت دہلی کی آلودگی کی خطرناک حالت کے پیش نظر ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔ گزشتہ سال تاجروں کی طرف سے پٹاخوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد آلودگی کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیر سے مکمل پابندی عائد کی گئی تھی ، جس کی وجہ سے تاجروں کا نقصان ہوا۔ تمام تاجروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس بار کسی بھی قسم کا ذخیرہ نہ کریں۔ واضح رہے کہ اکتوبر ،نومبر میں پرالی جلانے کی وجہ سے زیادہ آلودگی ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ سی ایم کیجریوال نے کچھ دن پہلے پرالی جلانے اور آلودگی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی کیا تھا ۔ انہوں نے پرالی جلانے کے بجائے بائیو ڈیکمپوزر کے استعمال پر زور دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب اکتوبر ،نومبر آنے والا ہے۔ 10 اکتوبر کے آس پاس سے دہلی کی ہوا دوبارہ خراب ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس کی بنیادی وجہ پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلانے سے نکلنے والا دھواں ہے۔ اب تک تمام ریاستی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہیں ، لیکن دہلی حکومت نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ گزشتہ سال دہلی حکومت نے ایک حل نکالا۔

You might also like