Baseerat Online News Portal

ہندوستان میں کورونا 27176 نئے کیسز ، کل کے مقابلے 7 فیصد زیادہ

نئی دہلی ،15؍ ستمبر (بی این ایس )
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے 27176 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جو کل کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد زیادہ ہیں۔ ویسے ملک میں مسلسل 4 دنوں سے کورونا کے 30 ہزار سے کم کیسز آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 27176 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ہندوستان میں فعال کیسز کی تعداد 351087 ہے۔ صحت یابی شرح فی الحال 97.62 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38012 مریض کورونا سے ٹھیک ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 32522171 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ہفتہ واری مثبت شرح 2.00 فیصد ہے جو کہ گزشتہ82 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔ یومیہ مثبت شرح 1.69 فیصد ہے جو کہ گزشتہ16 دنوں سے 3 فیصد کم ہے۔ اب تک کل 75.89 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے۔

You might also like