Baseerat Online News Portal

10؍سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سنائی گئی 20 سال قید کی سزا

غازی آباد ، 15ستمبر ( بی این ایس )
غازی آباد کی ایک پوکسو کورٹ نے ایک شخص کو عصمت دری کے مقدمہ میں 20 سال قید کی سزا سنائی اور اس پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاہے۔ اسپیشل پبلک پراسکیوٹر اتکرش وتس نے بتایا کہ جوگیش (23) نامی شخص کو 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو اس وقت پیش آیاتھا، جب لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر میں تھی۔اسی دوران 12 ستمبر کو نوئیڈا میں ایک عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں سیکٹر 39 علاقہ میں واقع ایک گاؤں میں ایک 15 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیاتھا۔ ملزم متأثرہ کا پڑوسی ہے ، جو زبردستی اس کے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویمن سیکورٹی) ورندا شکلا نے بتایا تھا کہ لڑکی کے والد نے اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 میں شکایت درج کرائی تھی کہ دنیش نامی نوجوان ، جو ان کے پڑوس میں رہتا ہے ، نے 9 ستمبر کو اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ورندا شکلا نے بتایا کہ متأثرہ کے والد کے مطابق اس کی بیٹی واقعہ کے دن سے خاموش رہ رہی تھی۔ اس نے ہفتہ کی رات دیر گئے واقعہ کے بارے میں اپنے والد کو بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کیا اور اتوار کو ملزم کو گرفتار کرلیا۔

You might also like