Baseerat Online News Portal

مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں

آن لائن کارپوریٹ میٹ 3 ؍ اکتوبر کو ہوگی
علی گڑھ، 23؍ستمبر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے سالانہ آن لائن کارپوریٹ میٹ کا انعقاد 3؍اکتوبر کو کیا جائے گا۔
پروگرام کے کنونیر پروفیسر عمران سلیم نے بتایا کہ کارپوریٹ میٹ میں عماد ملک (سی ای او، شرف ایکسچینج، دبئی، متحدہ عرب امارات) بطور مہمان خصوصی اور روپا حسن (سینئر ایچ آر، دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی، متحدہ عرب امارات) بطور مہمان اعزازی شریک ہوں گے۔ شرکاء کے پینل میں ابھیشیک تلوار (سی ای او، ہیکسا ویو ٹیک، نوئیڈا)، آلوک ندھی گپتا (ایم ڈی، ٹیلنٹ ریکروٹ، بنگلور)، ظفر شیخ (سی ای او، کامبے کنسلٹنگ، ایل ایل سی، امریکہ)، دھیرج مودی (وی پی اور گلوبل ایچ آر ہیڈ، این ایل بی سروسز) اور زینب جابری (ہیڈ، آف شور فارنسک سروسز، ڈیلوئٹ انڈیا، ممبئی) شامل ہیں۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کارپوریٹ میٹ کا افتتاح کریں گے۔
ویب لنک https://forms.gle/pdRddgahsmgHKuVf6 پر جاکر طلبہ اپنا رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فیس بک، لنکڈ اِن اور انسٹاگرام پر ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے پیج فالو کریں۔
٭٭٭٭٭٭
سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر فیصل شان کے تحقیقی امتیاز کا اعتراف
علی گڑھ، 23؍ستمبر : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، اے ایم یو کے شعبہ دماغی امراض کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر فیصل شان کے دو شائع شدہ مقالوں کا حوالہ (سائٹیشن) کیمبرج یونیورسٹی پریس ، یوکے سے شائع ہونے والی کتاب ’’Psychopathology of rare and unusual syndrome ‘‘ میں دیا گیا ہے۔ فیمی اوئبوڈ اس کتاب کے مصنف ہیں۔
صدر شعبہ پروفیسر ایس اے اعظمی نے ڈاکٹر فیصل شان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ان کے علمی و تحقیقی امتیاز کا اعتراف ہے جو شعبہ اور یونیورسٹی کے لئے باعث فخر ہے۔
٭٭٭٭٭٭
ڈاکٹر محمد محسن نے ایمس رشی کیش کے طلبہ کے لئے آن لائن خطبہ دیا
علی گڑھ، 23؍ستمبر : اجمل خاں طبیہ کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن نے آیوش شعبہ، ایمس، رشی کیش کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس طلبہ کے لئے ’ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے لئے مرض کی تشخیص و علاج میں یونانی اصولوں کی اہمیت‘ کے موضوع پر آن لائن لیکچردیا۔ آیوش شعبہ نے آیوش کے مبادیات پر آن لائن لیکچر سیریز کے لئے ڈاکٹر محمد محسن کی خدمات حاصل کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر محسن نے صحت کے ماہرین کے لئے ’’فنڈامنٹلس آف آیوش : این انٹروڈکٹری کورس‘‘ نامی کتاب میں ایک باب تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کو ایمس، رشی کیش نے شائع کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
شعبہ قانون کے پروفیسر محمد طارق کو ایوارڈ سے نوازا گیا
علی گڑھ، 23؍ستمبر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ قانون کے پروفیسر محمد طارق کو قانون کی تعلیم کے شعبہ میں ان کی خدمات کے لئے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلنس اِ ن ایجوکیشن 2021 سے نوازا ہے۔
پروفیسر طارق نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں اور قومی و بین الاقوامی تحقیقی رسائل میں مقالے تحریر کئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوجی سی، این اے اے سی، این ٹی اے وغیرہ کی کمیٹیوں میں آبزرور کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ قانونی تعلیم کے اداروں میں وہ خطبات بھی دیتے رہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
سائبر جرائم کی روک تھام کے موضوع پر انفوگرافکس مقابلہ کا اہتمام
علی گڑھ، 23؍ستمبر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ طبیعیات نے سائبر جرائم کی روک تھام کے موضوع پر انفوگرافکس مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں شعبہ کے ریسرچ اسکالروں اور طلبہ نے حصہ لیا۔ اس میں مریم ریحان، محمد سعود، صدف رفیق، ندا ملک اور سیف عالم کو سند توصیفی سے نوازا گیا۔ انفوگرافکس میں مرکزی وزارت داخلہ کے نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل اور ٹویٹر ہینڈل @CyberDost کو خاص طور سے جگہ دی گئی۔
شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رکتِم ابیر اس مقابلہ کے موڈریٹر تھے۔
٭٭٭٭٭٭
اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول میں یومِ ہندی منایا گیا، پوسٹرسازی اور مضمون نویسی مقابلہ کا اہتمام
علی گڑھ، 23؍ستمبر : اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول میں پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر کی صدارت میں ’یومِ ہندی‘ منایا گیا۔ اس موقع پر آن لائن پوسٹر سازی اور مضمون نویسی مقابلہ میں طالبات نے حصہ لیا۔ نازش صدیقی کی نگرانی میں پروگرام منعقد ہوا۔ نظامت درخشاں نیر اور ہما صدیقی نے کی۔
مضمون نویسی مقابلہ میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی طالبات نے شرکت کی جس میں عنایہ سیفی اور طوبیٰ بے نظیر نے مشترکہ طور سے اوّل انعام، یوگیتا شرما اور مہوش نے دوئم انعام اور اقراء اور عفیفہ نے سوئم انعام جیتا۔ حوصلہ افزائی انعام راشبا خانم نے حاصل کیا۔
پوسٹر سازی مقابلہ پہلے زمرہ میں تیسری جماعت سے پانچویں جماعت کی طالبات کے لئے تھا جس میں ثانیہ ملک نے اول انعام، ماہبا نے دوئم اور شفا انصاری نے سوئم انعام حاصل کیا۔ دوسرے زمرہ میں چھٹی اور ساتویں جماعت کی طالبات مقابلہ میں شامل ہوئیں جس میں عائشہ فیصل نے اوّل انعام، دیکشا نے دوئم انعام اور عنبر مرزا نے سوئم انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ اسراء کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭

You might also like