Baseerat Online News Portal

ڈاکٹر پریم چندر کے ہاتھوں پولیو مہم کا آغاز، کئی بچوں کو دی گئی پولیو کی خوراک

جالے(رفیع ساگر؍بی این ایس)
سنگھواڑہ سی ایچ سی احاطے میں اتوار کے روز سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر پریم چندر نے چھوٹے بچوں کو پولیو کی خوراک پلا کر پروگرام کا آغاز کیا جو 26ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر پریم چندر نے تمام آنگن باری سیویکا اور آشا دیدی کو ہدایت دی کہ پیدائشی بچے سے لیکر 5سال کے عمر والے تمام بچوں کو پولیو کی خوراک ضرور دیں تاکہ پولیو جیسی بیماری سے بچے محفوظ رہ سکیں۔ اُنہوں نے سبھی میڈیکل ورکرز کو ہدایت دی کہ کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ہر گھر جاکر جانکاری حاصل کریں کے گھر میں 18سال سے زیادہ عمر والے سبھی افراد کوویڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں کہ نہیں اگر نہیں لئے ہیں تو اس افراد کا آدھار نمبر و موبائل نمبر فارمیٹ میں لکھ کر سی ایچ سی میں جمع کریں ۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر سوبودھ کمار ،ہیلتھ منیجر وجے کمار ، بی سی ایم ارون کمار، یونیسیف کے راکیش پانڈے، ڈبلیو ایچ او کے ارون کمار، خاتون سپروائزر نیتو کماری سمیت دیگر موجود تھے۔

You might also like