Baseerat Online News Portal

شراب کے ساتھ 2 تاجر گرفتار ،جیل رسید

جالے(رفیع ساگر؍بی این ایس)
سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے خُفیہ اطلاع کی بنیاد پر کلوارہ میں میں چھاپہ ماری کرکے شراب کاروبار سے جڑے 2 افراد کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ممنوعہ شراب ضبط کیا ہے۔ سنگھواڑہ تھانہ کے جے ایس آئی شمبھو پرساد ٹھاکر نے بتایا کہ گشتی کے دوران جب کلوارہ پہنچا تو دیکھا کہ ایک بائک پر سوار 2 افراد پولیس کی گاڑی کو دیکھ بھاگ رہے ہیں جسے روکنے کا اشارہ کیا گیا۔جب نہیں روکا تو پولیس کے جوانوں نے ایک شراب تاجر کو کھدیڑ کر پکڑ لیا جب کے بائک کے پیچھے بیٹھا شراب تاجر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ گرفت میں آئے نوجوان کے پاس سے ایک پلاسٹک کا بورا برآمد ہوا ہے جسے کھول کر دیکھا گیا تو غیر ملکی شراب میک ڈول نمبر ون کے 750ایم ایل کا 4 بوتل375ایم ایل کا 11بوتل180ایم ایل کا 6بوتل برآمد ہوا وہیں پولیس نے ایک بائک7181 BR07A کوبھی ضبط کیاہے پولیس کی گرفت میں آئے شراب تاجر کی شناخت مقامی تھانہ حلقہ کے کلوارہ رہائشی مہندر سہنی کے بیٹے پربودھ سہنی کے طور پر ہوئی ہے جب کے فرار ہونے والے شراب تاجر کی شناخت کلوارہ رہائشی رام بالک سہنی کے بیٹے سیت سہنی کے طور پر کی گئی ہے ۔وہیں سنگھوارہ رہائشی پربھو رام کے بیٹے اجے رام کو پولیس نے پانچ لیٹر کے اسٹیل کے کین میں رکھا چولائی شراب کے ساتھ گرفتار کر دونوں شراب تاجر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ شراب مافیا کے خلاف لگاتار مہم چلائی جارہی۔

You might also like