Baseerat Online News Portal

ڈیزل پھر25 پیسے فی لیٹرمہنگاہوا

نئی دہلی26ستمبر(بی این ایس )
اتوار کو ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ تاہم پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاگیاہے۔سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیوں نے تین ہفتوں تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل اب 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی میں یہ 96.68 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔دہلی میں پٹرول 101.19 روپے اور ممبئی میں 107.26 روپے فی لیٹر ہے۔سرکاری شعبے کی پٹرولیم کمپنیاں ، انڈین آئل کارپوریشن (IOC) ، بھارت پٹرولیم کارپوریشن (BPCL) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن (BPCL) نے 24 ستمبر سے قیمتوں میں روزانہ نظر ثانی دوبارہ شروع کی ہے۔ 5 ستمبر سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 ستمبر کو ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔اس دن بھی پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

You might also like