Baseerat Online News Portal

یوگی کابینہ کی توسیع ، جیتن پرساد سمیت سات نئے وزراء کی حلف برداری

لکھنؤ26ستمبر(بی این ایس )
یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل اتوار کو چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ یوپی میں سات نئے وزیر بنائے گئے ہیں۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے جیتن پرساد کو بھی وزیربنایا گیا ہے۔ پلٹو رام ، چھتر پال گنگوار ، سنگیتا بلونت باند ، دھرم ویر پرجاپتی ، سنگیت کمار گونڈ اور دنیش کھٹک کووزیربنایاگیا ہے۔یوپی کے تین وزراء کورونا سے فوت ہوگئے تھے۔ ان تین اسامیوں کے علاوہ دیگر اسامیاں بھی تھیں جو آج پْر کی گئی ہیں۔ بی جے پی نے کابینہ کی توسیع میں ذات پات کے توازن پر توجہ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع میں ذاتوں اور برادریوں کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔کابینہ کی اس توسیع کو یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی زیادہ سے زیادہ پسماندہ ذاتوں خصوصاََغیریادو ذاتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جب یوپی میں ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ صرف یادو کو ہی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔یوپی کے تین وزراء کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ، لہٰذا ان کی جگہ بھی کابینہ کی توسیع کے ذریعے پْر کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ، جس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔

You might also like