Baseerat Online News Portal

کسان یونین کے قومی نائب صدرکامظفرنگردورہ

مودی حکومت پر ہوئے برہم ،وزیراعظم کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کی تیاری
مظفرنگر:26ستمبر(شاہدحسینی؍بی این ایس)
آج کسان یونین کے قومی نائب صدر چودھری برج پال،بلجور سنگھ آلیا ریاستی ترجمان مظفرنگردورے پرآئے،ریاستی جنرل سکریٹری محبوب انصاری کی کال پر کسان یونین کی ٹیم نے مظفرنگرآمدپرمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرپریس کودئے ایک سوال کے جواب میں چودھری برج پال نے کہاکہ 27 تاریخ کو متحدہ کسان مورچہ نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے ہمیں بھی اس بھارت بند کو پرامن طریقے سے کامیاب بنانا ہے اور حکومت کو اس بات کا احساس کرانا ہوگاکہ اگر تینوں زرعی بل جوکالے قانون کی شکل میں کسانوں پرزبردستی تھوپے جارہے ہیں واپس نہیں لیے گئے اور ایم ایس پی پر قانون کی ضمانت نہیں دی گئی توپھر ہم اس آمرانہ حکومت کوسبق سکھا کرہی دم لیں گے اور آنے والے انتخابات میں ووٹوں کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔اس موقع پر ضلع صدر مہیلا مورچہ پریتی ٹھاکر، صوبائی جنرل سیکرٹری محبوب انصاری،نفیس احمد انصاری ضلع میڈیا انچارج،قاری شاہد حسینی ضلع میڈیا انچارج اردو،پروین کمار،ہارون انصاری وغیرہ موجود تھے۔

You might also like