Baseerat Online News Portal

مولاناوقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی جمعیۃ علمائے نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب

علمائے نیپال کی طرف سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری
نیپال سے بصیرت آن لائن کے لئے انوار الحق قاسمی کی خاص رپورٹ
جمعیۃ علمائے ہند کی سرپرستی میں چلنے والی اور اسی نہج واسلوب پر کام کرنے والی ملک نیپال کے مسلمانوں کی ملکی تنظیم’’ جمعیۃ علماء نیپال‘‘کا ایک انتخابی اجلاس 11/ستمبر بروز سنیچر چندر نگاہ پور کی جامع مسجد میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا،جس میں باتفاق آرا مفتی محمد خالد صدیقی صاحب صدر اعلی منتخب کئے گئے۔پھر کسی عذر کی بنا فقط صدر ہی کے انتخاب پر انتخابی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اور دوسرا دوروزہ انتخابی اجلاس 26/27/ستمبر کو’’جمعیۃ علماء نیپال ‘‘کے دفتر میں منعقد ہوا۔
جس میں باتفاق رائے حضرت مولانا قاری محمد حنیف عالم صاحب قاسمی مدنی جمعیۃ علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب کئے گئے ۔
اس حسن انتخاب پر ملک کے کونے کونے سے محبین جمعیۃ قاری حنیف کو مبارکباد پیش کررہےہیں۔ اس موقع سے نیپال اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا انوار الحق قاسمی نے قاری حنیف کو جمعیۃ علماء نیپال کے جنرل سکریٹری منتخب کئے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے پرخلوص مبارکباد پیش کی اور کہاکہ دعاگو ہوں کہ باری تعالیٰ قاری حنیف کے ذریعہ ’’جمعیۃ علماء نیپال‘‘ کو خوب ترقیات سے نوازے آمین۔
مولانا نے اس موقع سے مزید کہا :کہ ہمیں مدنی صاحب پر مکمل اعتماد ہے کہ مدنی صاحب ہرممکن کوشش کرکے اول وہلہ میں کاٹھمانڈو میں ’’جمعیۃ علماء نیپال‘‘ کے لیے زمین خرید یں گے اور پھرجمعیۃ کے لیے ایک بہترین ’’دفتر‘‘بنائیں گے ،نیز ضلعی جمعیۃ کو بھی مضبوط و مستحکم بنائیں گے اور رفتہ رفتہ ہر ضلع میں جمعیۃ کا دفتر قائم کریں گے۔
جمعیۃ علماء نیپال دوحہ قطر کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الخالق قاسمی نے بھی مدنی صاحب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا :کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حضرت مدنی صاحب اپنے خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بحسن وخوبی نبھائیں گے ، صدر محترم حضرت مولانا مفتی خالد صاحب صدیقی کی قیادت میں سماجی و ملی خدمات انجام دیں گے، ملک کے موجودہ سلگتے مسائل اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے اجتماعی قوت کے ساتھ تمام تر کامیابیوں کو حاصل کریں گے اور جمعیۃ مزید ترقی کرےگی۔
مفتی شمیم قاسمی مکی نے بھی مدنی صاحب کے جنرل سکریٹری منتخب کیےجانے پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کی اور مفتی صاحب نے کہا :کہ ہم دعاکرتےہیں کہ کہ اللہ تعالیٰ ’’جمعیۃ علمائے نیپال‘‘کو حضرت مولانا خالد صدیقی صاحب کی قیادت میں ہمیشہ ترقی دے۔ اور تمام اراکین جمعیۃ کو اللہ تعالی مخلص بنائے۔
مدرسہ امدادالغربا بلوا کے موقر استاذ مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی نے کہا:کہ ہم بھی مدنی صاحب کو” جمعیت علماء نیپال” کے جنرل سکریٹری منتخب کیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعاء گو ہیں کہ اللّٰہ آپ کی نظامت میں جمعیت علمائے نیپال کو خوب ترقیات سے نوازے۔
اور بھی دیگر علماء کرام مثلاً مولانا اسرار الحق قاسمی، مفتی محمد کلیم اخترقاسمی مکی ،مفتی ابوبکر صدیق قاسمی،مولانا عزیز الرحمان قاسمی،مولانا نوشاد ندوی، مفتی اسعد اللہ قاسمی مظاہری ،مولانایونس قاسمی،مولانا صابر باندوی،قاری ضمیر،قاری مسیح اللہ پرواز،مولانا راشد احمد قاسمی،قاری منہاج نے حضرت مدنی صاحب جنرل سکریٹری منتخب کیے جانے پر مبارکبادیاں پیش کیں اور خیر کی توقع بھی ۔
دورزہ انتخابی اجلاس میں شرکت کرنے والے چند معزز علماء کرام کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں:مفتی محمد خالد صدیقی،مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی،مدنی،مولانا علی اصغر مدنی،مولانا ہارون خان مظہری،مولانا عزرائیل مظاہری،مولانا ثناء اللہ ندوی، مولانا امام حیدر ،مولانا شفیق الرحمن قاسمی،مفتی ظہور،مولانا اسعد اللہ مظاہری،مولانا درخشید انور،انجینئر عبدالجبار،مولانا معین الدین قاسمی،مکھیاسلیم اللہ،مولانا مشتاق ،مولانا ارشاد،مولانا امیر حمزہ،مولانا اکرم قاسمی،مولانا کلام وغیرہم۔

You might also like