Baseerat Online News Portal

عبد الملک ہسپتال سے غریب مريض استفادہ کریں: وارث

 

ارریہ(معراج خالد/بی این ایس)

پرائیویٹ ہسپتالوں میں جہاں علاج کے نام پر مریض اور اس کے اہل خانہ کا استحصال کیا جا رہا ہے وہیں ارریہ شہر سے محض پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع عبدالملک اھلی میڈیکل سنٹر میں بہت ہی کم خرچ میں لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے مذکورہ باتیں عبدالملک اہلی میڈیکل سنٹر کے مینیجر محمد وارث نے نمائندہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے پسماندگی کا شکار خطہ سیمانچل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے باشندگان سیمانچل صحت جیسے سنگین مسئلے سے بھی بری طرح متاثر ہیں حکومت کی طبی سہولیات یہاں ناقص ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال مالکوں کی چاندی کٹ ر ہی ہے چار سو سے پانچ سو تک ڈاکٹر کی فیس کے علاوہ معمولی بیماری میں مریضوں سے کئی طرح کی جانچ کروا کر ناجائز طریقے سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں

جس کی وجہ سے غریب مریض اپنے اہل خانہ کو پریشانی میں ڈالنے کے بجائے علاج کے بغیر ہی گھٹ گھٹ کر دم توڑ دینا پسند کرتے ہیں، غریب عوام کو علاج میں ہورہی انہی دشواری کے مدنظر عبدالملک اہلی میڈیکل سنٹر ہسپتال کا قیام عمل میں آیا ہے جہاں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں کی سبھی طرح کی بیماریوں کے علاج کے لیے کیرل ور پاست بہار کے ماہر ڈاکٹرز مامور ہیں جن کی فیس محض ڈیڑھ سو روپے ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں اکٹوبر ماه کے سبھی جمعہ اور سنیچر کے دن ڈاکٹر کی فیس کے علاوہ ہر طرح کی جانچ اور ضروری دوائیاں مفت میں دی جائیں گی اس لیے ضرورت مند افراد اس سے فائدہ اٹھائیں.

You might also like