Baseerat Online News Portal

ایوفی AAOIFI بحرین کے شریعہ بورڈ کی سالانہ کانفرنس جاری مفتی محمد تقی عثمانی چیرمین شریعہ بورڈ ایوفی، شیخ ابراہیم بن خلیفہ آل خلیفہ (جنرل سکریٹری ایوفی ) کے ساتھ ساتھ متعدد علماء اور اسکالرس کی شرکت

 

 

کانفرنس ہال سے براہ راست محمد رضی الرحمن کی خصوصی رپورٹ

 

ایوفی (Accounting and auditing organization for Islamic financial institutions) کے شریعہ بورڈ کے انیسویں سال کی سالانہ کانفرنس جاری ہے، یہ کانفرنس 12 اکتوبر 2021 سے شروع ہو کر 13 اکتوبر 2021 تک دو دنوں جاری رہے گی، کورونا کی وجہ سے اس سال یہ کانفرنس آن لائن منعقد کی گئی ہے۔

آج اس کی افتتاحی مجلس کے علاوہ چار نشستیں منعقد کی گئیں، جن میں صکوک کے بعض مسائل پر مناقشہ ہوا۔

ایوفی کے کئی کورس ہیں، جن کے کرنے کے بعد انسان اسلامی مالیاتی اداروں میں کام کرنے کا اہل ہوجاتا ہے، یہ کورس اب تک صرف انگریزی زبان ہی میں تھے، اس پروگرام میں ایوفی نے عربی زبان میں "المحاسب الاسلامی المعتمد” کا کورس لانچ کیا ہے، اس سے عربی جاننے والوں کے لئے یہ سہولت ہو جائے گی کہ وہ عربی والے اس کورس کو کر کے اسلامی مالیاتی اداروں میں کام کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔ عربی کورس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

[email protected]

کل 13 اکتوبر کو دو نشستیں اور ایک اختتامی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جن میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قطب سانو کے ساتھ متعدد اہل علم شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایوفی AAOIFI وہ ادارہ ہے، جو اسلامی مالیاتی اداروں کے لئے کتاب و سنت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں علماء و اسکالرس کی ایک ٹیم کے ساتھ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی سرکردگی میں شرعی اسٹینڈرڈ بناتا ہے، جن اسٹینڈرڈ (معیاروں) کی اکثر اسلامی بینک اور مالیاتی ادارے اپنے معاملات میں پابندی کرتے ہیں۔

You might also like