Baseerat Online News Portal

مبارک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرتاپگڑھ کی سرزمین پر پہلا مسابقہ اذان

 

پرتاپگڑھ (اظہار حسن ندوی)

12 اکتوبر 2021 بروز منگل جامع مسجد ( دیلہوپور بازار) میں مبارک فاؤنڈیشن کی جانب سے القرآن سنٹر کے بچوں کے درمیان ایک مسابقہء اذان رکھا گیا، تقریباً 31 بچوں نے اس مسابقہ میں حصہ لیا.
پہلا انعام 800 روپئے کا محمد سعد بن قیام الدین – القرآن سرائے سیت ( درگا گنج) ،


دوسرا انعام 500 روپئے کا محمد سعد بن نثار احمد – القرآن سنٹر مہدوری
تیسرا انعام 300 روپئے کا کریم احمد بن نثار احمد – القرآن سنٹر مہدوری نے حاصل کیا.
اس کے علاوہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی اور ممتحن جناب مولانا وسیم احمد قاسمی صاحب نے بھی اپنی جانب سے تین بچوں کو دو دو سو روپئے کے انعام سے نوازا یہ انعامات نوجوان عالم دین جناب مولانا عبید اللہ قاسمی صاحب کے ہاتھوں سے بچوں میں تقسیم کئے گئے .
حصہ لینے والے سبھی بچوں میں قرآن کریم اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتاب ” اللہ کے رسول ” تحفتاً تقسیم کی گئی.
پروگرام کے اختتام سے قبل جناب مولانا وسیم احمد قاسمی صاحب نے اساتذہ کرام کو کچھ مفید مشورے اور نصیحتیں کیں، مسابقہء اذان میں کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد دی اور اساتذہء کرام کی محنتوں و کوششوں کو سراہا.


پروگرام کے اختتام پر مبارک فاؤنڈیشن کی جانب سے سبھی مہمانوں، اساتذۂ کرام اور طلباء کی تشریف آوری کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا. میری دعا ہے کہ اللہ ان تمام محسنین کو جزاۓخیر عطاء فرمائے


اور بہترین نعمل البدل عطاء فرمائے.

 

You might also like