Baseerat Online News Portal

نو منتخب امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کو جمعیت علمائے بہار کے ناظم اعلی مولانا محمد ناظم نے دی مبارک بادی

پٹنہ /١٣ اکتوبر

آج مورخہ ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۱ بروز
بدھ امارت شرعیہ پھلواری شریف میں زیر صدارت جناب مولانا احمدولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی تمام ملی جماعتوں کی ایک اہم نشست منعقد ہوی جس میں مختلف ملی جماعت کے ذمہ داروں نے شرکت فرمائ جمعیت علمائے بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ کے بانی ومہتمم حضرت جناب مولانا محمد ناظم صاحب بھی امارت شرعیہ پھلواری شریف کی دعوت پر جمعیت علمائے بہار کی ٹیم کے ساتھ شریک مٹنگ ہوئے واضح ہوکہ اس نشست میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئ جمعیت علمائے بہار کےجنرل سکریٹری مولانا محمد ناظم صاحب نےسب سے پہلے مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کو امیر شریعت بننے پر اپنی اور جمعیت علمائے بہار کےتمام اراکین کی جانب سے مبارک بادی پیش کی اور امیر شریعت سے گذارش کیا کہ سابق امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نوراللہ مرقدہ نے جہاں سے کام چھوڑا ہے وہاں سے کام کو پورا کرنے کی کوشس کریں اور ساتھ ہی موجود تمام ملی جماعتوں کے ذمہ داروں سےمخاطب کرتے ہوئے

ناظم اعلی جمعیت علمائے بہار نے کہا کہ ضرورت ہے تمام جماعتیں مل کر زمینی سطح سے کام کریں ان شاء اللہ جمعیت علما شانہ بشانہ چل کر تعاون پیش کرے گی جمعیت علمائے بہار کے وفد میں مولانا ذاکرخازن جمعیت علمائےبہار مولانا اظہار قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے پٹنہ شریک تھے

You might also like