Baseerat Online News Portal

افغانستان :قندھارکی امام بارگاہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ، 16 افراد ہلاک،40 زخمی

 

آن لائن نیوزڈیسک

قندھار کی امام بارگاہ مسجد افغانستان میں بم دھماکے کی خبر ہے۔ افغان میڈیا ٹولو نیوز کے مطابق دھماکے میں کئی افراد کے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ ایک شیعہ مسجد ہے جس میں لوگ جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہوئے تھے۔

افغان میڈیا کا کہناہے کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔ مقامی سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں بہت زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی ہیں جنہوں نے امدادی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز شمالی افغانستان کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکڑوں لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ اسلامک اسٹیٹ خراسان (IS-K) نے بم دھماکے کی ذمہ داری لی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی افغانستان میں شیعہ مسلم نمازیوں سے بھری ایک مسجد میں جمعہ کے روز بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس حملے میں کم از کم 100 لوگوں کے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس سے جڑی اماک نیوز ایجنسی نے قندوز صوبہ میں مسجد میں دوپہر کی نماز کے دوران ہوئے دھماکہ کے کچھ گھنٹے بعد اس دعوے کی جانکاری دی۔ واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ خراسان نے ہی اگست کے آخری ہفتے میں کابل ایئر پورٹ پر حملہ کیا تھا۔

You might also like