Baseerat Online News Portal

بڑی خبر:سعودی حکومت نے اتوار سے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا کیا اعلان

نفیس/بی این ایس

ریاض ١٥ اکتوبر

وزارت صحت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی اور ڈھیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 اکتوبر اتوار سے ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا لیکن بند کمرے میں ابھی بھی اس کا اہتمام لازم ہوگا، اسی طرح سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے اور تمام پبلک مقامات مثلاً ریستوران، اسٹیڈیم اپنی پوری گنجائش کے ساتھ کھل سکتے ہیں ۔پانچ فیصد کی صلاحیت کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اسی طرح حرم شریف بھی مکمّل طور پر کھول دیا جائے گا۔ زائرین و ملازمین کے لئے البتہ حرم میں ماسک لگانا ضروری ہوگا۔

You might also like