Baseerat Online News Portal

ٹرین سے گر کر نوجوان زخمی 

 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ ٹیکٹار کمتول ریلوے اسٹیشن کے بیچ ایک نوجوان ٹرین سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے راجو پنچایت کے سنہ پور بزرگ ٹولہ گاؤں رہائشی زاہد حسین کے بیٹے سیف علی کی شکل میں ہوئی ہے وہیں زخمی نوجوان کو جالے اسمبلی حلقہ کے ایم آئی ایم کے صدر یاسر عرفات نے علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا ۔ یاسر عرفات کے مطابق نوجوان دہلی سے اپنے گھر آرہا تھا اسی اثناء میں کمتول ریلوے اسٹیشن کے قریب ترین سے اترنے میں پاؤں پھسل گیا اور وہ ریلوے لائن کے پٹری پر گر گیا جس کے سبب نوجوان کا داہنا پاؤں کٹ گیا اور شدید طور پر زخمی ہوگیا جسکو علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔

You might also like