Baseerat Online News Portal

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی کی اقلیتی امور کے وزیر محمد زماں خان سے ملاقات،  2 روزہ صوبائی کنونشن کو تاریخ ساز بنانے پر زور

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 8,7 نومبرکو بہار اردو اکادمی سیمینار ہال اشوک راج پٹنہ میں منعقد ہونے والی 2 روزہ تاریخ ساز تیسرے سالانہ صوبائی کنونشن کو لیکر کئی اہم امور پر تیاریاں جاری ہیں۔اس کنونشن کو کامیاب اوربامقصد بنانےکے لیےبہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود محمد زماں خان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کر نومبر ماہ میں منعقد ہونے والے صوبائی کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔صوبائی صدر نے کہا کہ وزیر موصوف نے دعوت قبول کرتے ہوئے کنونشن میں شرکت کرنےکا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور مہمان خصوصی وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری کی بھی شرکت یقینی ہے۔ ان کے علاوہ اردو کی عظیم شخصیتوں کی بھی شرکت ہوں گی جن کے ناموں کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا ۔نمائندہ وفد میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بیگو سرائے ضلع صدر سرور آزاد،بیگو سرائے ضلع سکریٹری اظہر کمال موجود تھے۔اخیر میں انہوں نے بہار کے تمام اردو اساتذہ سے کنونشن میں شرکت کرنے کی پرخلوص گزارش کی ہے۔

You might also like