Baseerat Online News Portal

بے قابو ٹرک نے بے گھر خاندان کو سڑک کے کنارے روند ڈالا ، 6 زخمی  شوبھن ایکمی بائی پاس سڑک پر پیش آیا واقعہ 

رفیع ساگر /بی این ایس

 

جالے۔ جمعرات کی رات ایک بے قابو ٹرک نے سمری تھانہ علاقہ کے شوبھن ایکمی روڈ پر سڑک کے کنارے جھونپڑی میں رہنے والے بے گھر خاندان کو روند ڈالا۔اس واقعے میں تقریبا 6 افراد زخمی ہوئے اور 2 بکرے کی موت ہو گئی۔ زخمیوں میں رام آشیش پاسوان ، کاری پاسوان ، سگیا دیوی ، شیل دیوی اور دیگر کو علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی راماشیش پاسوان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ دیگر کا مقامی پرائیویٹ کلینک میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ٹائلسوں سے بھرا ٹرک سمستی پور سے دربھنگہ کی طرف آرہا تھا۔شوبھن ایکمی بائی پاس سڑک پر رات کے 2 بجے ایک بے قابو ٹرک سڑک کے کنارے گھر میں داخل ہوا اور سوئے ہوئے لوگوں کو زخمی کردیا۔چیخ و پکار کے درمیان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر سبھی زخمیوں کو دربھنگہ ہسپتال بھیج دیا۔پولیس ٹرک کو ضبط کرنے کے بعد مزید کارروائی کر رہی ہے۔ ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔متعلقہ تھانہ کی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

You might also like