Baseerat Online News Portal

پنکھے سے لٹک کر لڑکی کی خودکشی 

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ سمری پنچایت کے جمعہ ہاٹ کے قریب ایک نوجوان لڑکی نے پنکھے کی مدد سے اپنے گلے میں دوپٹہ باندھ کر خودکشی کرلی ہے ۔مہلوکہ سیما کماری کی لاش بند کمرے میں بنیری سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی سمری پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق لڑکی کے والد لکشمی ساہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دربھنگہ گئے تھے۔ رات گئے جب وہ گھر لوٹے تو وہ بیٹی کو غیر موجود پاکر اس کی تلاش شروع کی ۔جب دوسرے کمرے میں گئے تو پایا کہ اس کی بیٹی کی لاش پنکھے لٹکی ہوئی ہے اور کمرے کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔ تاہم لڑکی نے خودکشی کیوں کی اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایس ایچ او ہری کشور یادو نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس کا پتہ چلے گا۔فی الحال یو ڈی کیس درج کرنے کے بعد تحقیق کی جا رہی ہے۔

You might also like