Baseerat Online News Portal

نکاح کو آسان بنانے کی تحریک چلائی جائے اور نقدی لین دین والی شادی سے خود کو محفوظ رکھاجائے اور دوسروں کو بھی ترغیب دینے کا سلسلہ قائم کیاجائے : جمعیۃ علماء ہند مدھوبنی

پریس ریلیز /١٧ اکتوبر

موررخہ 17 اکتوبر 2021 بروز اتوار بوقت 11 بجے دن حضرت مولانا محمد مطیع الرحمن صاحب قاسمی استاذ مدر سہ فلا ح المسلمین کی سرپرستی اور مولانا مفتی محمد ابوذر قاسمی کی صدارت میں جمیعۃ العلماء مدھو بنی کی اہم نشست منعقد ہوئی جسکا آغاز قاری شمیم اختر استاذ مدرسہ فلاح المسلمین کی تلاوت قرآن سے ہوا جنرل سکریٹری مولانانوراللہ نے سکریٹری رپورٹ پیش کی  چونکہ یہ مٹینگ اپنے ایجنڈے کے لحاظ سے بہت حساس تھی اسلئے  کافی بحث وتمحیص کے بعد درج ذیل تجاویز باتفاق رائے پاس کئے گئے 

1 علاقائی جمیعۃ ہر بلاک میں جمعیۃ العلماء کی مٹینگ بلاۓاور چھوٹی بڑی آبادی

میں جمعیۃ العلماء کو متعارف کرانے کی پلاننگ کرے ساتھ ہی مکاتب کے قیام کو مستحکم بنائے اور انکی نگرانی کرے پھر ضلع کو رپورٹ پیش کرے

2 نکاح کو آسان بنانے کی تحریک چلائی جائے اور نقدی لین دین والی شادی سے خود کو محفوظ رکھاجائے اور دوسروں کو بھی ترغیب دینے کا سلسلہ قائم کیاجائے

3 علماء اور بے قصور نوجوانوں کی ناجائز اور ظالمانہ گرفتاری کی جمیعۃ العلماء مدھوبنی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکومت وقت سے اسطرح کی گرفتاریوں پر روک لگانے اور بے قصوروں کی بلا تاخیر رہائی کا مطالبہ کرتی ہے

4 ارباب حل و عقد امارت شرعیہ نے بحیثیت امیر جنکا انتخاب کرلیا ہے دارالقضاء مدرسہ فلاح المسلمین گوا پوکھر بھوارہ مدہوبنی اور جمیعۃ العلماء مدھو بنی اطمینان کا اظہار کر تی ہے اور امارت شرعیہ کے استحکام اور مضبوطی کیلئے دعاء کرتی ہے

5 آخرمیں سرپرست مجلس اور صدر صاحب کی قیمتی ہدایات پر کثیر تعداد میں شرکت کرنے والےاراکین اور مدعویین نے عمل میں لانے کا عہد کیا اور دعا پر اس کامیاب مٹینگ کا اختتام ہوا

نظامت کے فرائض مولانا محمد مرتضیٰ قاسمی سکریٹری جمیعۃ العلماء مدہو بنی نے ادا کئے

اپنے قیمتی آرا پیش کرنے والوں میں حضرت مولانا مفتی شاہد قاسمی قاضی محمد امداداللہ قاسمی مفتی مہتاب عالم شکری مولانا ابوالکلام اندہرا حافظ محمد منظور الحق جےنگر مولانا عبدالناصر سبیلی مولانا سیف اللہ راگھو نگر مولانا آ فتاب عالم قاسمی پرسا جناب محمد حارث صاحب مولانا حسیب الزماں وغیرہم سرفہرت ہیں

دیگر اہم شرکا میں مولانا عطاء اللہ قاسمی مفتی روح اللہ قاسمی مفتی ریاست علی

مولانا نسیم نظر قاسمی اجرا مولانا معین اللہ نعمانی اندہرا

حافظ محمد عبداللہ راگہو نگر مفتی مسیح احمد قاسمی مولانا محمد عا دل قاسمی وغیرہم قابلِ ذکر ہیں

You might also like