Baseerat Online News Portal

کانگریسی لیڈر کامسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان،کشمیر سے لےکر بنگلہ دیش تک ہندوؤں کا قتل، جنوبی ایشیا میں اسلامی ایجنڈا متحرک!

 

نئی دہلی(ایجنسی)

بنگلہ دیش سے لے کر کشمیر تک غیر مسلموں کاقتل اور نشانہ بنانے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں کشمیر سے بنگلہ دیش تک ہندوؤں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر میں بے قصور ہندوؤں کی جان لی جارہی ہے۔ ان واقعات کے حوالہ سے جہاں سرکار فکر مند ہے ، وہیں کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی سوال کھڑے کئے ہیں ۔

بنگلہ دیش میںہندوؤں پر مظالم اور جموں وکشمیر میں غیرمسلمانوں کاقتل اور جوانوں کی شہادت کو لے کر کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ اتوار کو کانگریس لیڈر تیوار ی نے ٹویٹ کرکے سوال اٹھایا کہ جنوبی ایشیا میں بڑا اسلامک ایجنڈا کام کررہا ہے ۔

منیش تیواری نے ٹویٹ کیا ، ’کیا کشمیر میں ہورہے غیر مسلموںکا قتل،بنگلہ دیش میں ہورہے ہندوؤں کا قتل اور پونچھ میں 9 جوانوں کی شہادت کے درمیان کوئی لنک ہے؟ شاید ایسا ہے۔ جنوبی ایشیا میں ایک بڑا اسلامی ایجنڈا کام کررہاہے ۔ ‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا معاملہ کچھ عرصے سے بڑھ گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ہفتے میں 9فوجی شہید ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اور بے گناہ ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

You might also like