Baseerat Online News Portal

عرس مفتی اعظم راجستھان وجشن دستار فضیلت کااجلاس اختتام پذیر

 

 

جودھپور( جمشید خان قادری )۔مرکز علم وفن جامعہ اسحاقیہ جودھپور راجستھان میں 63 واں جشن دستار فضیلت اور8واں عرس مفتی اعظم راجستھان 15 اکتوبر2021 بروز جمعہ کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا اس تقریب سعید میں راجستھان بھر سے متعدد علمإ ومشاٸخ نے شرکت فرماکر جلسے کو رونق بخشی

دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کے قرب خاص میں واقع مسجد زندہ شاہ میں بعد عشإ اجلاس کا آغاز جامعہ کے طالب علم نے قرآن کریم کی مقدس تلاوت سے کیا طلبٸہ جامعہ نے یک بعد دیگر حمد باری تعالی ،نعتہاٸے رسول کے گلدستے ،اصلاح اعمال ،فضیلتِ علم، شان مصطفاٸی جیسے عنوان پہ لب کشاٸی کرتے ہوٸے مجلس کو منورومجلی کیا

مفتی اعظم باسنی علامہ ولی محمد صاحب نے اپنے تأثرات پیش کرتے ہوٸے فرمایا کہ جامعہ اسحاقیہ نے قبل آزادی( 1915ٕ) سے تاامروز جو دین اسلام کی خدمات انجام دی ہے وہ بیان سے باہر ہے ڈیڑھ دوسال قبل عالمی وبا نے مادر وطن میں دستک دی پوری دنیا میں وہشت چھاگٸی ایسے ہوشربا ماحول میں ادارے کےمھتمم واسٹاف پولیس اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دکھیاری قوم کی خدمت کر رہے تھےوہ آب زرسے لکھے جانے کے لاٸق ہے ۔ مفتی اعظم باسنی نے مزید فرمایا کہ تنقید کرنا ہر کسی کو آتا ہے مگر صحیح معنوں میں دینی رہنماٸی میں اپنے آپکو محو ومگن رکھنا یہ خوبی ہر کس وناقص میں شاید وباید ہی ہو الحَمْدُ ِلله مرکز علم وفن کے تمام فضلا ٕ جہاں بھی ہیں اپنی دینی خدمات کی بدولت اپنی پہچان آپ رکھتے ہیں

جامعہ اسحاقیہ کے نوخیز عالم دین جو فی الوقت جامع ازہر مصر سے پڑھکر آٸے ہیں مولانا قاضی صاحب ازہری سکندری نے بزبان عربی شاندار تقریر کرکے سامعین کو جذباتی سماعتوں کے حوالے کیا

مفتی شعیب عالم صاحب نے دلاٸل وبراہین سے اپنے خطاب سے سامعین کو محظوظ کیا

الجامعة الاسحاقیہ کے مایہ ناز فارغ صوفٸی با صفا مولانا عبیداللہ صاحب حیدری قلندری نے اپنے مواعظ حسنہ سے قوم کو بیدار کیا

بعدہ فراغت پانے والے طلبہ کی دستار بندی کاحسین منظر میسر آیا جس میں فراغت پانے والے ١١ عالم فاضل ١٩ قرّإ اور ٢ حفاظ سند و دستار سے نوازا گیا

جبکہ مختلف جگہوں پہ رہکر دین کی خدمات جلیلہ انجام دینے والے احباب کو مفتی اعظم راجستھان ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں مولانا قاضی محمد اکرم صاحب عثمانی ۔مولانا دین محمد صاحب شیرانی کو ٕانکی دینی خدمات کو دیکھتے ہوٸے اعزاز نصیب ہوا

آخر میں جانشین مفتی اعظم راجستھان علامہ شیرمحمد خان رضوی شیخ الحدیث الجامعة الاسحاقیہ جودھپورنے نے اپنی مخصوص انداز میں نصیحت فرماٸی شریک کنندگان حضرات کا شکریہ اداکیا

جامعہ اسحاقیہ جودھپور کے اساتذہ وملازمین کے علاوہ مفتی ولی محمد صاحب باسنی ،مولانا ابوبکر صاحب اشرفی ،مفتی جمیل احمد مفتی بیکانیر، علامہ سید نور اشرف اشرفی ،سید محی الدین اشرفی جیلانی، قاری محمد شریف باسنی مولانا محمد یوسف صاحب باسنی مفتی عبدالقادر رضوی مولانا اسلم صاحب باسنی کے علاوہ سیکڑوں علمإ نے شرکت کی

بعدہ صلوة وسلام ودعا پہ اجلاس اختتام پزیر ہوا

You might also like