Baseerat Online News Portal

رابطۂ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پورکاضلعی انتخاب28 اکتوبر کو۔۔۔۔۔

پریس ریلیز سمستی پور

رابطۂ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سمستی پور بہار کے سکریٹری قاری ممتاز احمد صاحب جامعی ناظم جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور نے اطلاع دیتے ہوئے کہا:کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبندکی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری جناب مفتی خالدانورپورنوی کی ہدایت کے مطابق،ضلع سمستی پور کے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی تشکیل جدید کیلیۓ ضلعی انتخاب کی تاریخ آئندہ 28 اکتوبر،بمقام مدرسہ تجوید القرآن اکبر پور ملکی بروز جمعرات ١٠ بجے صبح منعقد ہوگا، اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی جانب سے مشاہد و نگراں کی حیثیت سے حضرت مولانا و مفتی محمد صابر صاحب قاسمی نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار تشریف لائیں گے،اجلاس کی صدارت جناب مولانا قاری راشد عرفانی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار فرمائیں گے_انہوں نے ضلع کے تمام عہدیداران حضرات اور مربوط و غیر مربوط مدارس اسلامیہ کے ذمے داران سے درخواست کی ہے کہ متعینہ وقت پر انتخابی نشست میں تشریف لا کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں تاکہ کام بحسن و خوبی انجام کو پہنچ سکے، نیز دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی صورت میں اسے ہی دعوت نامہ سمجھا جائے۔ اللہ ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین)

You might also like