Baseerat Online News Portal

حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا برطانوی اقدام ظلم ہے: وزارت خارجہ

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کو دہشت گرد تنظٰیم قرار دینے کا فیصلہ ظالمانہ اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔فلسطینی  وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ میں مزید رکاوٹٰیں کھڑی کرے گا اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ پیدا کرے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت دہرے معیار پر کام کررہی ہے۔ برطانوی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف دہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کا فیصلہ خطے میں وسیع تر اثرات کا باعث بنے گا۔

You might also like