Baseerat Online News Portal

ملک کی ترقی کارازاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اورجدیدتعلیم سے آراستہ ہونے میں مضمر

انیس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام نرسری ٹیچرٹریننگ اسکول کے افتتاح کے موقع پرمولاناانیس الرحمن قاسمی کاخطاب
بتیا(شاکرعرفات؍بی این ایس)آج کے اس پرآشوب اورتیزرفتاردورمیں صرف بنیادی تعلیم سے قوم وملک کی ترقی ممکن نہیں ہے،بلکہ قوم اورملک کی ترقی کارازاعلی تعلیم حاصل کرنے اورجدیدتعلیم سے آراستہ ہونے میں مضمرہے۔ان خیالات کااظہارآل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی نے انیس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام ساٹھی کے کٹہری گاؤں میں منعقدایک میٹنگ اورنرسری ٹیچرٹریننگ اسکول کے افتتاح کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ آج کادورکمپیوٹر،سائنس اورصنعتی ترقی کادورہے۔بنیادی عصری تعلیم ٹیکنیکل،انجینئرنگ،میڈیکل اورمختلف جدیدعلوم کاحاصل کرناآج کے دورکالازمی تقاضاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نونہالوں کے سنہرے مستقبل کے لیے جدیدعلوم سے لیس کالج میں دی جانے والی معیاری تعلیم سے استفادہ کریں۔ٹرسٹ کے سکریٹری انجینئرعبیدالرحمن نے این ٹی ٹی کورس کے متعلق بتایاکہ یہ کورس اے آئی ایس سی سی ٹی اکیڈمی کے ذریعہ چلایاجارہاہے جویوجی سی کے ذریعہ منظورشدہ ہے۔اب تک یہ کورس پنجاب،اترپردیش اوردوسری ریاستوں میں دستیاب تھا،بہارمیں یہ پہلاادارہ ہے جہاں یہ سہولت میسرہے۔اس موقع پرمجیب الرحمن،پرنسپل ابھے کمار،اجے راؤ،وویک کمار،محمدرضوان،اشونی کمار،نوبل کمار، محمدمقیم، اروندکمار، رویندرپاسوان،جاویداختراورمحمداعظم وغیرہ موجودتھے۔

You might also like