Baseerat Online News Portal

شیخ پورہ پنچایت نمبر 3 میں ہر لوگوں کی زبان پر نازنین خاتون کا نام ہے ، عوامی رابطہ مہم کی رفتار تیز۔

 

نوادہ /محمد سلطان اختر

 

ضلع نوادہ شیخ پورہ کے رہنے والے شہنواز علی کی بھابھی نازنین خاتون ، شیخ پورہ پنچایت نمبر 3 سے مکھیا کے عہدے کے لئے بہت مضبوط دعویدار سمجھی جارہی ہیں۔ وہ پہلی امیدوار ہیں جن کے عوامی رابطہ مہم میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی، پورے پنچایت کے لوگوں کی مکمل حمایت مل رہی ہے سارے اُمیدوار پر بھاری پڑ رہی ہیں نازنین خاتون کو عوام کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ ان کا انتخابی نشان ٹیمپو چھاپ ہے جو کہ سیریل نمبر 4 پر ہے۔ لوگوں نے کثیر ووٹوں سے انہیں فاتح بنانے کا ہدف لیا ہے ، تمام لوگوں نے کہا کہ اس بار ہم لوگ کوئی غلطی نہیں کریں گے ، اس بار صرف اور صرف ترقیاتی کام ہوں گے۔ نازنین خاتون کے دیور شہنواز علی نے کہا ، "میں خدمت کرنے کے لیے سیاست میں قدم رکھا ہوں،” انہوں نے مزید کہا کہ میری پہلی ترجیح عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا۔ میں حکومت سے ہر ترقیاتی کام کا مطالبہ کروں گا۔ میں بلاک سے لیکر ضلع و ضرورت پڑی تو اسمبلی تک لوگوں کی آواز کو پہنچانے کے لیے کام کروں گا۔ میرا پہلا مقصد ایوان میں ترقیاتی کاموں کی منظوری لینا ہوگا۔ عوامی رابطہ مہم میں شریک لوگوں میں بلرام کمار،سورج کمار، بهانو پرتاپ، اعجاز ، محمد ارشد ، محمد اسماعیل انصاری ، محمد لاڈلا ، پرمود یادو ، کندن یادو ، شری یادو ، شری پرساد ، شری مانجھی ، عوامی رابطہ مہم میں شامل تمام لوگ پورے پنچایت میں لوگوں سے ملے، جہاں بھی لوگ ملتے گئے شہنواز بھائی زندہ آباد کے نعرے بلند ہوتاگیا، پوری پنچایت زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

You might also like