Baseerat Online News Portal

چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے درمیان بیجنگ سرمائی اولمپکس اور چھنگ دو میں ہونے والی عالمی یونیورسٹی گیمز کی کوریج کے لئے تعاون کا معاہدہ

بیجنگ /

چوبیس نومبر کو چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کمپنی لمیٹڈ نے گوانگ زو شہر میں "میڈیا کے درمیان کھیلوں کی کوریج کے حقوق کے لئے پاور آف اٹارنی” پر دستخط کیے ۔معاہدے کے مطابق سی ایم جی نے مکاؤ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کمپنی لمیٹڈ کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران CCTV-16 اولمپک چینل سگنل نشر کرنے کی اجازت دی اور اسے چھنگ دو شہر میں ہونے والےورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کے ایونٹس کو نشر کرنے کا اختیار دیا۔ یہ مکاؤ کے لیے ثقافتی فوائد کی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور مکاؤ حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے سی ایم جی کی طرف سے اٹھایا گیا ایک ٹھوس اقدام ہے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شیونگ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس کی "قرارداد” نے مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور”ایک ملک، دو نظام”کی پالیسی کے نفاذ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس دفعہ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کا مقصد مکاؤ کے ہم وطنوں کو کھیلوں کے شاندار مقابلوں سے لطف اندوز ہونے اور مادر وطن کی خوشحالی اور طاقت کی عظیم شان سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

You might also like