Baseerat Online News Portal

پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمندطلبہ کے لئے ضروری خبر،یوجی سی نے جاری کی نئی گائیڈلائنس

نئی دہلی (ایجنسی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ملک بھر کی مرکزی امداد یافتہ یونیورسٹیوں میں تحقیق، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ داخلوں سے متعلق اہم فیصلے لیے ہیں۔ کمیشن نے پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے قومی داخلہ ٹیسٹ یعنی نیٹ کا امتحان پاس کرنا ضروری قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان مرکزی امداد یافتہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں کامن انٹری ٹیسٹ یعنی CET کے ذریعے داخلہ لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پی ایچ ڈی، پی جی اور یو جی داخلوں کے لیے یو جی سی کے جاری کردہ نئے اصول اگلے تعلیمی سیشن یعنی 2022-23 سے لاگو ہوں گے۔
سینٹر ل یونیورسٹیوں کے لیے سنٹرل اہلیت کا امتحان یا CET کم از کم 13 زبانوں میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ UGC نے پرائیویٹ اور دیگر ڈیمڈ یونیورسٹیوں کو بھی داخلہ کے لیے CET کے اسکور پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بتا دیں کہ سنٹرل یونیورسٹیوں کے لیے سی ای ٹی اس سال سے شروع ہونے کی امید تھی، لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

You might also like