Baseerat Online News Portal

ملعون وسیم رضوی باضابطہ ہندو بن گیا ڈاسنہ مندر کے مہنت کے ہاتھوں سناتن دھرم قبول کیا، نیا نام جتیندر نارائن سنگھ تیاگی رکھا 

 

غازی آباد۔ ۶؍دسمبر: گستاخ ، ملعون، مردود، شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین وسیم رضوی آج اپنا مذہب بدل کر ہندو بن گیا ۔ سوموار کی صبح ڈاسنہ دیوی مندر میں شیولنگ پر دودھ چڑھا کر ہندوسناتن دھرم میں اپنی عقیدت جتائی، رضوی رات کو ہی آگرہ سے ڈاسنا دیوی مندر آیا تھا، ڈاسنہ مندر میں منت یتی نرسمہا نند سرسوتی کی موجودگی میں صبح ساڑھے دس بجے مندر کے پنڈتوں نے ویدک جاپ اور رسومات کے ذریعہ سناتن دھرم میں داخل کیا۔ تبدیلی مذہب کے بعد رضوی نے اپنا نام بدل کر جتیندر نارائن سنگھ تیاگی رکھا ہے ۔ وسیم رضوی نے کہاکہ مجھے اسلام سے باہر کردیاگیا ہے، میرے سر پر ہر جمعہ کو انعام بڑھادیاجاتا ہے، آج میں سناتن دھرم قبول کررہا ہوں۔ اس نے کہاکہ تبدیلی مذہب کی یہاں کوئی بات نہیں ہے، جب مجھے اسلام سے نکال دیاگیا تو پھر میری مرضی ہے کہ میں کون سا مذہب قبول کروں، سناتن دھرم دنیا کا سب سے پہلا دھرم ہے، جتنی اس میں اچھائیاں پائی جاتی ہیں، کسی اور م ذہب میں نہیں، اسلام کو ہم مذہب نہیں سمجھتے، ہر جمعہ کی نماز کے بعد ہمارے سر کاٹنے کےلیے فتوے دئیے جاتے ہیں تو ایسے حالات میں مجھے کوئی مسلمان کہے مجھے خود شرم آتی ہے۔

You might also like