Baseerat Online News Portal

جرمنی:ہرفردکے لئے ویکسین لازمی کی جائےیانہیں،اس پرجامع بحث ہونی چاہئے،جرمن صدرکی اپیل

آن لائن نیوزڈیسک
جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے منصوبے پر ایک جامع و مفصل بحث کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم اقدامات کو قابل جواز بنانا انتہائی ضرروی ہے۔ ادھر جرمن چانسلر اولاف شولس لازمی ویکسین کے حق میں ہیں جبکہ ان کی حکومت رواں ماہ ہی اس حوالے سے پارلیمانی بحث شروع کر رہی ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق زیادہ تر جرمن اس حکومتی منصوبے کے حامی ہیں۔

You might also like