Baseerat Online News Portal

مصر: خوفناک ٹریفک حادثےمیں 11 گاڑیاں ٹکرا گئیں

آ ن لائن نیوزڈیسک
مصر کے معروف سرکلر روڈ آٹوستراد کے نیچے 11 گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی، ان میں پرائیویٹ، ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف قسم کی گاڑیاں شامل تھیں۔
مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ ٹکر سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور بیشتر گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔
’15 مایو‘ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔ٹرک ڈرائیور گاڑیوں سے آگے نکلنا چاہتا تھا۔شہری دفاع کے اہلکاروں نے حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

You might also like