Baseerat Online News Portal

ویپن شرما قتل معاملے کا انکشاف، کلیدی ملزم راہل سہنی گرفتار

جالے(رفیع ساگر؍بی این ایس)بہیڑی تھانہ حلقہ کے جورجا پنچایت کے ایک چوڑ سے 16 دن قبل برآمد مکھناہا گاؤں رہائشی رام شنکر شرما کے اکلوتے بیٹے ویپن کمار شرما کی لاش کی گتھی بہیڑی پولیس نے سلجھا لی ہے۔اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے قتل میں استعمال چاقو و اینٹ کو ایک پانی سے بھرے گڑھے سے برآمد کر گاؤں کے ہی ایک ملزم شمبھو سہنی کے بیٹے راہل سہنی کو گرفتار کیا ہے۔غور طلب ہو کہ سی ایس پی آنر ویپن شرما کا قتل 2 ہفتہ قبل 28 دسمبر کو چاقو مارکر کردیا گیا تھا جس کی لاش سڑک کنارے سے پائی گئی تھی ۔ویپن شرما روز کی طرح اس دن بھی مارنگ واک کے لئے گھر سے نکلے تھے اسی اثناء میں سندھی اینٹ اُدھیوگ دھمرہیا کے قریب راہل سہنی و اُسکے ساتھیوں نے اس پر جان لیواحملہ کر گردن و پیشانی پر چاقو مار کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو سڑک کنارے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔اس واقعہ سے مقامی مشتعل افراد نے لہریا سرائے۔ بہیڑی سڑک کو جھجڑی کے پاس گھنٹوں جام کر قاتل کی فوری گرفتاری اور مقتول کے اہلِ خانہ کو سرکاری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ صدر مکیش کمار منڈل نے ویپن شرما کے قاتل کو 16دن کے اندر گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔

You might also like