Baseerat Online News Portal

دارالعلوم ناگپور گجرات کے شیخ الحدیث مفتی محمد ابراہیم آچھودی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہردوئی(بی این ایس)
مولاناسید محمد رابع حسنی ندوی کے خلیفہ اور دارالعلوم ناگپور گجرات کے شیخ الحدیث مفتی محمد ابراہیم آچھو دی کی رحلت پر مدرسہ اصلاح المسلمین گوپامؤ ہردوئی شاخ دارالعلوم ندوۃالعلماء میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی نشست میں مرحوم کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
مدرسہ اصلاح المسلمین کے نائب مہتمم اور جمعیۃ کی گوپامؤ شاخ کے نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی حیات وخدمات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ مولانا سے میری پہلی ملاقات مولانا اختر ندوی کے توسط سے ہوئی، میں پہلی ہی ملاقات میں مفتی صاحب کا گرویدہ ہوگیا ، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم اور جمعیۃ کے سرپرست مولانا شمس الدین قاسمی نے مرحوم کے اخلاق حمیدہ بالخصوص خلق خدا کے ساتھ ان کے ترحم اور ملاطفت پر روشنی ڈالی ، مدرسے کے ناظم تعلیمات مقامی جمعیۃ کے صدر مولانا محمد شاہد قاسمی ، مولانا محمد حسن قاسمی ، مفتی محمد وارث ، مولانا محمد خالد ، حافظ مشیرنے بھی مفتی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی کلمات پیش کئے مدرسہ اصلاح المسلمین کے طلبہ نے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا مولانا شمش الدین قاسمی کی دعا پر نشست ختم ہوئی۔

You might also like