Baseerat Online News Portal

بی جے پی ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے:شیوانندتیواری

پٹنہ(ایجنسی)
راشٹریہ جنتا دل کے نائب صدر شیوانند تیواری نے جمعرات کو الزام لگایا کہ بی جے پی ’دھرم سنسد‘ (مذہبی اجتماع) جیسے واقعات کے ذریعے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتی ہے۔
تیواری نے آئی اے این ایس کو بتایا،’ ’دھرم سنسد کا انعقاد اتراکھنڈ کے ہری دوار شہر میں کیا گیا تھا جہاں کئی انتہا پسند ہندو تنظیموں کے رہنماؤں نے ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کی تھیں اور نسل کشی کے لیے اکسایا تھا۔‘‘
تیواری نے سوال کیا کہ ’’مرکز اور ریاستی حکومت ملک میں اس طرح کے پروگرام کی اجازت کیوں دے رہی ہے؟ انتہا پسند گروہ کھلے عام نسل کشی کو ہوا دے رہے ہیں۔ ان کی کارروائیوں کا مقصد ملک کو توڑنا ہے۔ وہ صرف انتخابات جیتنے اور اقتدار میں رہنے کے لیے خانہ جنگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کیا کر رہے تھے؟

You might also like