Baseerat Online News Portal

بڑی خبر: چندرشیکھرآزادنے پریس کانفرنس میں اکھلیش پرکیاسخت حملہ،کہا:سماج وادی سے کوئی اتحادنہیں،انہوں نے دلتوں کی توہین کی ہے

لکھنؤ(ایجنسی)
آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے بہوجن سماج کی توہین کی ہے۔
پریس کانفرنس میں چندر شیکھر نے کہا کہ اکھلیش دلتوں کی حمایت نہیں چاہتے۔ انہوں نے الزام لگایا، ’کل ہمیں اکھلیش جی نے ذلیل کیا۔ اکھلیش جی نے کل بہوجن سماج کی بے عزتی کی ہے۔‘ اس سے پہلے کل دونوں لیڈروں کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ چندر شیکھر اپنے لیے 10 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے، جب کہ اکھلیش انھیں صرف تین سیٹیں دینے کے لیے تیار تھے۔

You might also like