Baseerat Online News Portal

عرب اتحادی افواج کے آپریشن میں حوثیوں کامیزائل لانچنگ پیڈتباہ

آن لائن نیوزڈیسک
اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے البیضا کمشنر ی میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ کوتباہ کردیا۔
سبق نیوزکےمطابق اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں ایران نوازحوثی باغیوں نے یمن کی کمشنری ’البیضا‘ میں بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لیے اڈا قائم کیا ہوا تھا جہاں سے وہ میزائل حملے کیا کرتے تھے۔
اتحادی فورس کی ائیرکمان نے لانچنگ پیڈ کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اسے تباہ کردیا۔
قبل ازیں اتحادی فورسز نے صنعا میں مقیم شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حوثیوں کے کیمپوں سے دوررہیں۔ حملوں کے حوالے سے اتحادی فورس کا کہنا تھا کہ عسکری آپریشن صرف حوثی باغیوں کے خلاف کیا جارہا ہے جس میں شہری آبادی یا عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ رہا۔

You might also like